Surah Alam Nashrah Ki Barkat Part-02


Surah Alam Nashrah Ki Barkat Part-02 Hakeem Tariq Mehmood
سورہ الم نشرح کی برکات (پارٹ ٹو)جوقیامت تک سورہ الم نشرح کو پڑھے گا اللہ اس کاسینہ کھول دے گا۔ اس کی راہیں کھل جائیں گی۔ اس کی دل کی نالیاں کھل جائیں گی۔ اس کی پتھریاں کھل جائیں گی۔ ٹریفک بلاک ہوکھل جائے گی۔ اس کے حافظے کے عقدے کھل جائیں گی۔ اس کی یاداشت کھل جائے گی۔ اس کی آنکھ کامسئلہ کھل جائے گا۔ کان بند ہے کھل جائے گا۔ دل بند ہے کھل جائے گا۔ راستے بند ہیں کھل جائیں گئیں۔ روحانیت کے راستے بند، رشتوں کے راستے بند ،رزق کے راستے بند کھل جائیں گے۔ مدینے والے ﷺ کے ساتھ بھی وہی وعدہ، مدینے والے ﷺ کے غلاموں کے ساتھ بھی ویہی وعدہ جو سورہ الم نشرح پڑھے گا ۔ اس کیلئے برکتوں کے سارے دروزے کھل جائیں گے۔ایک عمل بتایاتھا جوبندہ اپنی دو رکعت نماز میں پہلی رکعت میں سورہ الم نشرح اور دوسری رکعت میں سورہ الم ترکیف پڑھے گا۔ اللہ پاک اس کیلئے وقت میں برکت عطا فرمائیں گئیں۔ آج آپ کو اس عمل کی سمجھ آجائے گی۔ایک مائی میرے پاس آئی کہنے لگی کہ میرے بچے کند ذہن ہیں ۔ حضرت جی نے بتایا کہ تیل کے اوپر روزانہ 40بار سورہ الم نشرح بسم اللہ کے ساتھ اول وآخر 7بار دروشریف پڑھ کر دَم کردو اور بچے کے سرپرلگاؤ۔ دیکھ بچے تیرے جاتے کہاں ہیں۔ الم نشرح کی برکت اس پر وہ کھلی کہ بچے ہرسال فرسٹ آنا شروع ہوگئے۔ جب بچوں کا پیپرہوتو ماں بچوں کا تصورکرکے سورہ الم نشرح پڑھتی رہیں اور بچوں کو بھی سورہ الم نشرح یادکروائیں۔ سورہ الم نشرح کی برکت سے پیپر فرفرہوتا ہے۔



Comments

Popular posts from this blog

ubqari october 2015